لبنان

لبنان کا سرحدی خلاف ورزیوں پر صیہونی ریاست سے احتجاج

شیعیت نیوز: لبنان کی حکومت نے اسرائیل کی طرف سے خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیوں پر صیہونی ریاست سے احتجاج کیا ہے۔

لبنان کی قائم مقام وزیر دفاع زینہ عکر نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفیل کے کمانڈر جنرل اسٹیفانو ڈیل کول سے ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحدی خلاف ورزیوں اور باربار لبنان کی فضائی حدود کی پامالی پر احتجاج کیا۔

وزیر دفاع زینہ عکر نے سرحد کے قریب سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک چرواہے کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور اسے اسرائیل کی لبنان کی حدود میں گھسنے اور لبنانی خود مختاری کی خلاف ورزی قرا دیا۔ انہوں نے یرغمال بنائے گئے لبنانی شہر حسن زھرہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

زینہ عکر نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لبنان کی فضائی، بری اور بحری حدود کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ یہ خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی قرار دار 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک ایران کے ساتھ اپنے مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں، قطری وزیر خارجہ

دوسری جانب لبنان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو جانے کے باعث بیماروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لبنان میں کورونا وائرس کے مریض آکسیجن کی کمی کے باعث گھروں میں انتقال کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کی طرف کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔

لبنان میں بیکٹیریا اور انفیکشن بیماریوں کے ماہر کئی ڈاکٹروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ اسپتالوں میں نئے مریضوں کی گنجائش پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

ملک میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، رواں سال کے پہلے 17 دنوں میں 67655 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ لاک ڈاؤن کے دورانیے میں مزید 10 دنوں کے اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

لبنان میں نجی اسپتالوں کی سینڈیکیٹ کے سرابرہ سلیمان ہارون کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا کا منظر، حقیقت کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، اصل صورتحال ابھی بدتر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button