مشرق وسطی

عرب ممالک ایران کے ساتھ اپنے مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں، قطری وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے مذاکرات ازسرنو شروع کریں۔

قطری وزیر خارجہ نے بلومبرگ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں تاکید کی ہے کہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے 6 ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مذاکراتی نشست منعقد کروانے کے لئے ثالثی کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، انٹونی بلنکن

انہوں نے کہا کہ قطری حکومت امیدوار ہے کہ یہ کام عنقریب انجام پا جائے گا اور ہمارا ایمان ہے کہ ایسا ضرور ہونا چاہیئے جبکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے باقی اراکین ایسا ارادہ نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ یمنی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے مطلق القحطانی بھی قبل ازیں کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران و سعودی عرب کے درمیان ثالثی کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جبری گمشدگی گھناؤنا جرم ہے، کوئی بھی شہری لاپتہ ہو تو ریاست اسکی ذمہ دار ہے، جسٹس اطہر من اللہ

سوموار کے روز انہوں نے عرب ٹیلیویژن ’’التلفزیون العربی‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض یا تہران کے مطالبے پر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے حوالے سے دوحہ کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کون سے ممالک عمران حکومت کا تختہ الٹنے کی عالمی سازش کررہےہیں؟؟ ہارون الرشید نے سب بتادیا

مطلق القحطانی نے تاکید کی تھی کہ سعودی عرب اور ایران قطر کے ہمسائے ہیں اور ہم ان دونوں ممالک کے ساتھ نہ صرف دوستانہ و اقتصادی تعلقات رکھتے ہیں بلکہ ان ممالک کے ساتھ ہمارا بین الاقوامی سطح پر وسیع تعاون بھی موجود ہے، جبکہ ان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لئے قطر اپنی رائے کو ہرگز نہیں تھونپے گا بلکہ ان ممالک کی خواہش پر ان کے درمیان ضرور ثالثی انجام دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button