دنیا

نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری، جوبائیڈن واشنگٹن پہنچ گئے

شیعیت نیوز:  نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری کا لمحہ آ گیا جس کے لیے جوبائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملاہرئس واشنگٹن پہنچ گئے۔

نومنتخب صدر کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج شب ساڑھے 9 بجے ہو گی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے اور صدر مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔

حلف برداری میں تارکین وطن کے لیے 8 سالہ امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا جب کہ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ رضا حیدرضوی پر کالعدم جماعت کی ایماء پر ایف آئی آر ، شیعہ عمائدین کی اعلیٰ افسران سے ملاقات اور احتجاج

حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ کے دوران 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا جن میں سے دو پر دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے تعلق کا الزام ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے ہلاک 4 لاکھ امریکیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ زخموں کو مندمل کرنے کے لیے ہمیں ان افراد کو یاد رکھنا ہو گا جو وبا کا شکار ہوئے، یہ عمل بعض اوقات تلخ ہوتا ہے مگر اسی طرح ہم زخموں کو مندمل کر سکتے ہیں، غروب آفتاب سے طلوع صبح تک لائٹیں روشن کر کے ان تمام لوگوں کو یاد کریں جنہیں ہم نے کھو دیا۔

عالمی وبا سے ہلاک افراد کی یاد میں نیویارک کی اہم عمارتوں پر بھی سرخ لائٹیں روشن کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت مقبوضہ سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر فورا ترک کر دے، یورپی یونین

دوسری جانب امریکہ میں پینتالیسویں صدر ٹرمپ کا عہد تمام ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button