دنیا

چینی ساختہ ڈرون طیاروں کے پرزوں کی خریداری پر ٹرمپ کی جانب سے پابندی عائد

شیعیت نیوز: حالیہ صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کی مدت ختم ہونے سے صرف ایک روز قبل تمام امریکی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چینی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال بند کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جو آئندہ چوبیس گھنٹے میں وائٹ ہاؤس کو ترک کرنے والے ہیں، تمام امریکی سرکاری اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ چینی کمپنیوں اور اسی طرح روس، ایران اور شمالی کوریا کے ڈرون طیاروں سے لاحق خطرات سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر کو ئی اندر کا فرد حملہ کرسکتا ہے، نیشنل گارڈ کی اسکریننگ

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین، ایران و شمالی کوریا جیسے حریف ممالک سے ڈرون طیاروں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزارت اقتصاد نے گذشتہ مہینے ڈرون تیار کرنے والی چین کی معروف کمپنی کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ

جنوری دو ہزار بیس میں بھی امریکی وزارت داخلہ نے چین کے تقریبا آٹھ سو ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی اور صرف ضرورت کے مواقع پر ان طیاروں سے استفادہ کئے جانے کی اجازت دی تھی۔

امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے اپنی مدت کے آخری ایام میں بھی چین کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ صدارتی آرڈیننس ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے میں صرف 1 دن باقی رہ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button