اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ رضا حیدرضوی پر کالعدم جماعت کی ایماء پر ایف آئی آر ، شیعہ عمائدین کی اعلیٰ افسران سے ملاقات اور احتجاج

ملاقات میں جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین، پاسبانِ عزاء، شیعہ ایکشن کمیٹی، تنظیمِ عزاداری، خیرالعمل ٹرسٹ، بوتُراب ٹرسٹ، آلِ محمد ٹرسٹ، حیدرکرار ٹرسٹ ارو دیگرکے عمائدین شامل تھے۔

شیعیت نیوز: کراچی کی شیعہ نمائندہ تنظیمات، ٹرسٹ کے اراکین اور معززینِ ملت تشیع کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات ، مکتبِ تشیع پرجاری ظلم ، اداروں کے متعصبانہ رویے اور بلاجواز مقدمات کے اندراج پر احتجاج کیا گیا۔

عمائدین ملت نے کہاکہ علامہ سید رضا حیدر رضوی کے خلاف حالیہ ایف آئی آر سے ملت کے جذبات مجروح ہوئے جبکہ ان کی جانب سے پوری گفتگو میں کسی بھی شخصیت کا نام نہیں لیا گیا ،لہذا ایف آئی آر درج ہونا سوالیہ نشان ہے اس سے جانبداری ظاہر ہورہی ہے لہذا اس سلسلے کو فوری روکا جائے۔ تاکہ امن وامان کا تسلسل برقراررہے اور پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی قوتوں کی سرکوبی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: تعصب یا خوف؟شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے بینرز شہر قائد کی شاہراہوں سے اتارلیئے گئے

عمائدین نے کہاکہ انتظامیہ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ افراد جو ایسی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے رابطہ کرتے ہیں ان کا ماضی گواہ ہے کہ وہ ہی شہرو ملک کے امن کو برباد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے خطابات گواہ ہیں کہ توہین کا کلچر ان ہی افراد نے متعارف کروایا ہے ۔

لہٰذا امن پسند اور دہشت گردوں میں فرق رکھنا امن کیلیۓ ضروری ہے۔ملاقات میں طے کیا گیا فرد یا مکتب کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا اور احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے عدالتی حکم پہ ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگی گھناؤنا جرم ہے، کوئی بھی شہری لاپتہ ہو تو ریاست اسکی ذمہ دار ہے، جسٹس اطہر من اللہ

ملاقات میں جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین، پاسبانِ عزاء، شیعہ ایکشن کمیٹی، تنظیمِ عزاداری، خیرالعمل ٹرسٹ، بوتُراب ٹرسٹ، آلِ محمد ٹرسٹ، حیدرکرار ٹرسٹ ارو دیگرکے عمائدین شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button