اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی غزہ پٹی کے جنوب میں شدید بمباری

شیعیت نیوز: اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوب میں فلسطینی علاقہ پر شدید بمباری کی ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں فلسطینیوں کے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ۔

سوموار کے روز کی جانے والی بمباری اسرائیل پر غزہ پٹی سے داغے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے قریب واقع اسرائیلی شہر اشدود پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔ بیان کے مطابق ’’ان راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے زیر استعمال مختلف تنصیبات اور سرنگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے سے صرف یمنی عوام کی سختیوں میں اضافہ ہو گا، جیک سالیون

ادھر اسرائیلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملوں سےکسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں فلسطینی کھیتوں پر بمباری کی جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

غزہ سے کئے جانے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایام فاطمیہ کے انعقاد پر تکفیری ٹولہ ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف سرگرم

دوسری جانب نوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں سوموار کی صبح اسرائیلی فوج کے زیر استعمال بلڈوزروں نے فلسطینی کے محدود علاقے میں دراندازی کا ارتکاب کیا۔

خان یونس کی مشرقی بلدیہ الفخاری کا فوجی گیٹ توڑ کر پانچ بلڈوزر فلسطینی علاقے میں 50 میٹر تک اندر گھس آئے۔

ان بلڈوزروں نے سرحد کے ساتھ لگی باڑ کے قریب کھدائی شروع کر دی۔ در اندازی کرنے والے بلڈوزروں کو سرحدی باڑ کے اس پار فوجی گاڑیاں کور فراہم کر رہی تھیں۔کھدائی کے دوران مسلسل فضا میں اسرائیلی ڈرونز پرواز کرتے رہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں گذشتہ ہفتے بھی دراندازی کی ایسی ہی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں تھیں جس کے نتیجےمیں سرحدی باڑ کے اندر سو میٹر کے علاقے میں کھڑی فصل تباہ ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button