عراق

داعش کو امریکی اسلحے کی فراہمی کے بارے مکمل تحقیقات کروائی جائیں، سید جبار المعموری

شیعیت نیوز: عراق کے مشرقی صوبے دیالی میں انجمن علمائے اسلام کے سربراہ، حشد الشعبی کے مرکزی کمانڈر اور معروف عالم دین سید جبار المعموری نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش تک پیشرفتہ امریکی اسلحے کی فراہمی کے بارے مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے مرکزی کمانڈر نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران عراقی سکیورٹی فورسز اور حشد الشعبی کے متعدد اہلکاروں سمیت دسیوں غیر فوجی شہری داعش کی اسنائپر کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جو انتہائی خطرناک امر اور خصوصی توجہ کا طالب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کے وجود ظاہری کے بناءانکےگھر مجالس شہادت حضرت فاطمہ ؑ کا دوسرا سال

سید جبار المعموری نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں انتہائی اہم ہے جب کئی ایک علاقوں میں دہشت گردوں کی اسنائپر کارروائیاں ہنوز جاری ہیں۔

انجمن علمائے اسلام کے سربراہ نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ امریکہ کا پیشرفتہ اسنائپر اسلحہ ملکی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس کے بارے کڑی تحقیقات کی جانا چاہئیں کہ امریکہ کا یہ جدید اسلحہ داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں میں کیسے پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، حوثی ملیشیا انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا فیصلہ واپس لے، اقوام متحدہ

سید جبار المعموری نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقوں میں اپنے مذموم منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہرج و مرج اور ناامنی پھیلانے کی خاطر داعش کے زیرزمین دستوں کو امریکہ کی جانب سے مالی و لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی بعید نہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ داعشی اسنائپرز کی کارروائیاں صرف صوبہ دیالی تک ہی محدود نہیں بلکہ پورے عراق میں انجام پا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button