مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی فلسطینی مزاحمتی مراکز پر شدید بمباری

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر شدید بمباری کی جس کےنتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں دراندازی کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اخبار ’’معاریو‘‘ کی رپورٹ میں‌کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر کیسوفیم کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اتحاد امت کے داعی شیعہ مسلمان

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں‌متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں‌کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

دوسری طرف قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں زبوبا کےمقام پر ایک 13 سالہ بچے کو گاڑی تلے کچل دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 13 سالہ عبیدہ محمد الوحش کو اسرائیلی فوجی جیپ نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ سڑک پر چل رہا تھا۔ عبیدہ محمد الوحش کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ بچے کو ایک ایسے وقت میں گاڑی تلے کچلا گیا جب دو روز قبل طوباس شہر میں اسرائیلی فوجیوں‌نے ایک فلسطینی نوجوان ابراہیم دراغمہ کو گولیاں مار کر شہید اور چھ کو زخمی کر دیا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک گاڑی نے سڑک کے کنارے بیٹھے فلسطینی مزدوروں پر چڑھا دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button