اہم ترین خبریںمشرق وسطی

تیونسی پائلٹ کا غیرت ایمانی کا مظاہرہ،اسرائیل کیلئے اڑان بھرنے سے انکار، عرب مالکان کے ہاتھوں نوکری سے برطرف

امارات ایئرلائنز میں کام کرنے والے تیونسی پائلٹ نے تل ابیب کیلئے اڑان بھرنے سے انکار کردیا جس پر اسے نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

شیعیت نیوز: تیونسی پائلٹ کا غیرت ایمانی کا مظاہرہ،اسرائیل کیلئے اڑان بھرنے سے انکار، نوکری سے برطرف۔ امارات ایئرلائنز میں کام کرنے والے تیونسی پائلٹ نے تل ابیب کیلئے اڑان بھرنے سے انکار کردیا جس پر اسے نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

الشارع المغربی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن امارات ایئر کے ایک تیونسی پائیلٹ نے تل ابیب جانے سے انکار کردیا، جس کے بعد اُسے ملازمت سے معطل کردیا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ضیاءالدین کے افکار ونظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے،علامہ ساجد نقوی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب جانے سے انکار کرنے والے امارات ایئر کے پائلٹ کو معطل کئے جانے کے بعد اسے حکم عدولی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پائیلٹ کا کہنا ہے کہ وہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی تفکر اور ان کی نرسری سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے، علامہ مقصودڈومکی

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ سال ستمبر میں اسرائيلی کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے جس کے بعد سوڈان اور مراکش بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button