مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے طولکرم میں 7 فلسطینی مزدوروں کو گولی مار دی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ’’دیوار فاصل‘‘ کے قریب ایک فلسطینی مزدور کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ طولکرم میں فرعون کے مقام پر پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مزدور جس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے کو دیوار عبور کرنے کی کوشش کے دوران گولی ماری۔ اسے شدید زخمی حالت میں شہید ثابت ثابت اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

قبل ازیں طولکرم سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے کی کوشش کے دوران 6 فلسطینی مزدوروں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے البوابہ کے مقام پر فلسطینی مزدووں کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں کم سے کم 6 مزدور زخمی ہوگئے۔

ادھر شہید ثابت ثابت اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی ٹانگوں میں گولیاں‌ لگی ہیں۔ ان میں سے دو کی پنڈلیوں‌ کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینا امریکہ کا ایک ظالمانہ اقدام ہے، حزب اللہ

دوسری جانب اسرائیل کے حراستی مرکز میں قید فلسطینی طالب علم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے قابض اسرائیلی فوج کی سفارش پر زیر حراست فلسطینی طالب علم اسامہ تمیمی کے جسمانی ریمانڈ میں 8 دن کی توسیع کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسامہ تمیمی کو اسرائیلی فوج نے کئی روز قبل رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر چھاپے کے دوران حراست میں‌ لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے المسکوبیہ نامی حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے التمیمی پر یہودی آباد کاروں‌ کی گاڑیوں پر سنگ باری کا الزام عائد کیا ہے۔ سنگ باری کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی طلبا کو حراست میں لینے اور انہیں صیہونی ریاست مخالف سرگرمیوں‌ کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button