کراچی، سانحہ مچھ کے خلاف ناتھا خان برج پر دھرنا، سرکاری مدعت میں مقدمہ درج
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 8 جنوری کی صبح شاہ فیصل کالونی گیٹ کے قریب مظاہرین کا دھرنا جاری تھا، شرپسند تکفیر ی عناصر نے زبردستی راستہ کھلوانے کی کوشش کی۔

شیعیت نیوز: سانحہ مچھ کے خلاف دھرنوں کے دوران شارع فیصل ناتھاخان برج پر پرُامن مظاہرین کی موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق دھرنوں کے دوران موٹرسائیکلیں جلانے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 8 جنوری کی صبح شاہ فیصل کالونی گیٹ کے قریب مظاہرین کا دھرنا جاری تھا، شرپسند تکفیر ی عناصر نے زبردستی راستہ کھلوانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا انخلا محاذ استقامت کے کمانڈروں کی شہادت کے انتقام کی مانند ہے، حشد الشعبی
مقدمے کے متن کے مطابق دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مشتعل افراد نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔ ایف آئی آر کے مطابق دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اور راستہ کھولنے کی کوشش کرنے والوں کے درمیان ہوئے واقعے میں 6 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف شاہراہ فیصل ناتھا خان برج کے پاس احتجاجی دھرناجاری تھا کہ اس دھرنے کے خلاف قریب موجود مسجد سے کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے مشتعل ہجوم کے جذبات کو بھڑکا کر نہتے مظاہرین پر پتھراؤ کروایا اور پھر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کے منتظمین اور شرکاء کی 6 موٹر سائیکلوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا رواں ہفتے کوئٹہ جانے کا فیصلہ
اس واقع میں کالعدم سپاہ صحابہ شاہ فیصل کالونی کے عہدیداران اور مقامی سوئٹ شاپ کے مالک کےتکفیری بیٹے کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ویڈیو کی صورت میں موجود ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوئے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کیسے سادہ لوح عوام کو مظاہرین پر حملہ کرنے کیلئے اکسا رہا ہے اور ان کی موٹر سائیکلیں جلانے کی ترغیب دے رہاہے۔