ایران

سرحدوں کی سلامتی ایران کی ریڈ لائن ہے ، جنرل کیومرث حیدری

شیعیت نیوز: ایران کی مقدس سرزمین کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ کر رکھ دیں گے، یہ بات ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہی۔

ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں جلد ہی فوجی مشقیں شروع کی جائيں گی۔

جنرل کیومرث حیدری نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد بری فوج کی آمادگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تقویت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پابندیاں نہ ہٹیں تو ایٹمی معائنہ کاروں کو نکال باہر کریں گے، ایرانی پارلیمنٹ

انہوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا انعقاد رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کے مطابق عمل میں لایا جارہا ہے جن کے تحت بری فوج کے مختلف یونٹوں کے اندر دشمن کے مقابلے میں ضروری آمادگی پیدا کرنا اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے مقصد سے مناسب دفاعی منصوبہ بندی اور پلاننگ کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سرحدوں کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے اور ہماری بری فوج مشرقی، جنوب مشرقی، مغربی، جنوب مغربی اور شمال مغربی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور ایران کی مقدس سرزمین کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ کر رکھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا علامہ حسن ظفر نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر تعزیت

دوسری جانب ایرانی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پولیس شہید سلیمانی اور فخری زادہ کے قتل کے مجرموں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔

یہ بات جنرل مہدی حاجیان نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جنرل مہدی حاجیان نے کہا کہ ایران نے شہید فخری زادہ کے قتل کے چار مجرموں کے لئے ریڈ نوٹس کی درخواست کو پیش کردیا ہے اور اس کے علاوہ (شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے 9 مجرموں کے لئے) بین الاقوامی پولیس کی جانب سے ریڈ نوٹس کے دفاعی بل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری جاں لے کہ ایران منظم جرائم کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے ، جبکہ آمرانہ حکومتیں ہم پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا جھوٹ الزام لگا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button