مقبوضہ فلسطین

فلسطین میں انتخابات کے لیے 20 جنوری کو صدارتی فرمان جاری کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق صدر محمود عباس 20 جنوی 2021ء کو فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے انعقاد کا صدارتی فرمان جاری کرنے کا اعلان کریں گے۔

وفا کی طرف سے یہ خبر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب گذشتہ روز فلسطینی الیکشن کمیشن کے سربراہ حنا ناصر نے صدر محمود عباس سے رام  اللہ میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر عباس اور حنا ناصر کے درمیان فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائی پر فیس بک کے بائیکاٹ کی مہم جاری

حنا ناصر نے الیکشن کے حوالے سے صدر عباس کو تجاویز پیش کیں جس کے بعد صدر نے 20 جنوری کو باقاعدہ طور پر انتخابات کے لیے صدارتی فرمان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے ملک میں تینوں انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی تیاریوں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا علامہ حسن ظفر نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر تعزیت

دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی اور فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی ملاقات ملتوی ہو گئی ہے۔ یہ ملاقات اسرائیل میں وسیع پیمانے پر کورونا لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملتوی کی گئی ہے۔

عبرانی اخبار ’’معاریو‘‘ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی وزرا خارجہ کے درمیان ملاقات کی کوششیں مصر، یورپی یونین اور دوسرے ممالک کی وساطت سے کی گئی ہیں، جن کا مقصد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کو مذاکرات کی میز پرلانا ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں فلسطینی ہم منصب سے ملاقات سے معذرت کی۔

خیال رہے کہ اشکنزئی کچھ عرصہ پیشتر سیاست سے دست کش ہوگئے تھے تاہم انہوں ‌نے ’’بلیو وائٹ‘‘ پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور موجودہ عبوری حکومت میں وزارت خارجہ کے عہدے پر فائز ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button