یمن

یمنی جیالوں کے ہاتھوں سعودی ڈرون طیارہ تباہ

شیعیت نیوز: یمنی ذرائع ابلاغ نے یمنی جیالوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ملکی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کو صوبہ الجف کے علاقے المہاشمہ میں مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں عوامی اجتماع امریکہ کی شکست کا مظہر ہے ، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

یحیی سریع کا کہنا تھا کہ یمنی جیالوں نے سعودی عرب کے اس ڈرون کو ایک مناسب میزائل سے مار گرایا گیا۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کوئٹہ دھرنے میں جانے سے کیوں ڈر رہے ہیں، غریدہ فاروقی کا اہم انکشاف

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا ۔ پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button