دنیا

امریکی نائب صدر مائیک پینز نے ٹرمپ کو برخاست کرنے کی مخالفت کردی

شیعیت نیوز: امریکہ کے نائب مائیک پینز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برخاست کئے جانے کے سلسلے میں اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق جمعرات کی شب مائیک پینز کے مشیروں نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برخاست کرنے کے لئے ملکی آئین کی شق نمبر ۲۵ کے استعمال کو مناسب نہیں سمجھتے کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ اقدام امریکی معاشرے میں بد امنی اور اسکے بٹوارے کا سبب کا سبب بنے گا۔

خیال رہے کہ امریکی کانگریس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد امریکہ کے بہت سے سیاستدانوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں ان کے عہدے سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی پارلیمنٹ پر حملہ 4 ہلاک 60 زخمی 52 گرفتار

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک کے نائب صدر مائیک پینس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملکی آئین کی شق نمبر ۲۵ کو استعمال کرتے ہوئے ڈونلڈ کو برخاست کرنے کے لئے اقدام کریں۔ مذکورہ شق کے مطابق امریکی صدر کی عدم صلاحیت، ناکامی یا اسکی موت کی صورت میں کابینہ کی اکثریت نائب صدر کو ملک کے صدر کے طور پر چن سکتی ہے۔

ایلین چاؤ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ملک کی پارلیمنٹ پر حملے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے وزیر نقل و حمل کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اس سے کچھ ہی گھنٹے پہلے یورپ اور روس کے امور میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر رایان ٹالی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور اس کا سبب، کانگریس کی عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ بتایا تھا۔

اس سے قبل شمالی آئرلینڈ کے امور میں امریکہ کے نمائندے میک مولینی نے بھی کانگریس کی عمارت پر ہوئے حملے پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔ امریکہ کی داخلی سلامتی کی وزارت کے سربراہ چاڈ وولف کو بھی، ٹرمپ سے اس حملے کی مذمت کا مطالبہ کرنے کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا گيا تھا۔

فی الحال اطلاعات ہیں کہ امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اراکین نے ٹرمپ کو انکے عہدے سے برخاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسی تناظر میں انہوں نے ان کے مواخذے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز الیکٹورل ووٹوں کی گنتی اور بائیڈن کی جیت کی توثیق کے لئے کانگریس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ بارہ الکٹورل ووٹوں کی گنتی کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے ایوان نمائندگان اور سینٹ کے ایوانوں اور مختلف چیمبرز میں گھس کر وہاں موجود افراد پر وحشیانہ حملہ کر دیا جبکہ عمارت کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس موقع پر ٹرمپ کے حامیوں کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی جس کے دوران کم از کم چار افراد کے ہلاک اور ساٹھ پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button