اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ مچھ میں ہونےوالی درندگی نے ہر باضمیرانسان کی روح کو جھنجھوڑ ڈالا ہے ، علامہ مقصودڈومکی

بزدل دہشتگردوں نے یزیدی کردار ادا کرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ مزدوروں کو جس ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ بزدل دہشتگردوں نے یزیدی کردار ادا کرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ مزدوروں کو جس ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے اس سے ہر باضمیر انسان غم اور اندوہ کی کیفیت میں ڈوب گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 11 بےگناہ شیعہ ہزارہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کاملتان میں احتجاج اور دھرنا

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک تسلسل کے ساتھ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے شیعیان علی کا قتل عام جاری ہے اور دہشت گرد مسلسل اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے پر امن شہریوں کو ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج اور ریاستی ادارے ان سفاک انسان دشمن دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس ان کی پناہ گاہوں اور ان کے مالی سپورٹرز کا خاتمہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں شیعہ نسل کشی، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا لاہور پریس کلب پراحتجاج اور علامتی دھرنا

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ المناک واقعہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہزارہ شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس المناک سانحہ کے غم میں وارثان شہداء کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button