دنیا

امریکی میڈیا نے صدر ٹرمپ کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

شیعیت نیوز: امریکی میڈیا کی رپورٹ پر امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماوں نے انتخابات میں دھاندلی کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ریکارڈ شدہ ٹیلی فونی کال سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماؤں اور امریکی میڈیا پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نتائج بدلنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو گئے تھے جس کا امریکی میڈیا نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ، ریاست جارجیا کے حکام پر دوبارہ گنتی اور مزید ووٹ تلاش کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے جس کے حوالے سے امریکی صدر کی ایک گھنٹے کی فون کال سامنے آگئی۔ جس میں ٹرمپ جارجیا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ بریڈ رافنسپر کو کال پر کہتے رہے کہ میں صرف گیارہ ہزار سات سو اسی ووٹ تلاش کرنا چاہتا ہوں جس پر بریڈ نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ جارجیا کے نتائج درست تھے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس بھی 6 جنوری کو رسمی طور پر انتخابی نتائج کی منظوری دینے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے مظاہرے جاری

دوسری جانب سینیٹ کے دوتہائی سے زیادہ ارکان نے ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کردیا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ نے مالی سال 2021 کے قومی دفاعی بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کردیا ہے۔

سینیٹ کے اس فیصلہ کو مسٹر ٹرمپ کے لئے ایک بڑا دھچکا سمجھا جارہا ہے اس لئے کہ ان کے دور میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

سینیٹ نے قومی دفاع اتھارٹی ایکٹ (اے ڈی اے اے ) کے نام سے یہ دفاعی بل 13-18کے فرق سے منظور کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو چند ہفتوں میں صدارت چھوڑنے والے ہیں بل کی کچھ شقوں پر مخالفت کرتے ہوئے23 دسمبر کو اس بل کو ویٹو کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button