ایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

ایران ہی جنرل سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے وقت اور مقام کا تعین کرے گا، رمضان شریف

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے ترجمان رمضان شریف نے کہا ہے ایران ہی جنرل سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے وقت اور مقام کا تعین کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار رمضان شریف نے اتوار کے روز روسی خبر رسان ادارہ راشا ٹوڈی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران اس امکان کو مسترد نہیں کرتا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف ایک اور بیوقوفانہ اقدام اٹھائے گا۔

رمضان شریف نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کیلئے ابھی بھی ہمارے پاس ٹائم ہے اور یہ مناسب وقت اور مقام پر ضرور کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایران ہی ہے جو جنرل سلیمانی کے خون کا بدلنے کے وقت اور مقام کا تعین کرے گا نہ امریکہ!

پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ اس انتقام کا دشمن پر سب سے زیادہ اثر ہونا چاہئے اور عالم اسلام کی سب سے زیادہ حمایت حاصل کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران کی جانب سے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے انتظار میں بدستور تیار ہونے سے تنگ آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران طاقتور ملک ہے اور خود فیصلہ کرے گا کہ کب اور کیسے انتقام لینا ہے، سید نصراللہ

دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ عباس مقتدائی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام یقینی ہے اور اس کی جگہ اور وقت کا تعین ایران کرے گا۔

عباس مقتدائی نے شہید سلیمانی کی پہلی برسی پر کہا کہ سید جمال الدین اسد آبادی اور ان جیسی دوسری شخصیتوں کی طرح شہید سلیمانی کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے علمبردار کے عنوان سے یاد رکھا جائےگا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ نے کہا کہ جس طرح شہید سلیمانی کو ایرانی قوم ہیرو سمجھتی ہے اسی طرح انھیں مستقبل میں بھی نمایاں طور پر یاد رکھا جائےگا ۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی در حقیقت ایک طرف حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کے شاگرد تھے اور دوسری طرف وہ خود دوسروں کے لئے بہترین معلم اخلاق تھے۔

عباس مقتدائی نے کہا کہ شہید سلیمانی کی عسکری، سیاسی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں خدمات کو یاد رکھا جائےگا اور ایرانی قوم شہید سلیمانی کے جہاد اور مقاومت کے راستے پر گامزن رہےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button