اہم ترین خبریںیمن

یمن میں شادی کی تقریب پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری، 5 خواتین شہید

شیعیت نیوز: یمن کے ساحلی شہر کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں 5 خواتین شہید اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع المنصور ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نزدیک ہی توپ کا گولہ گرا جس کے نتیجے درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن، کمانڈرز شہید سلیمانی اور شہید المہندس کی پہلی برسی پر عظیم الشان عوامی ملین مارچ

ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 5 خواتین کی شہادت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہیں، جن میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

حوثی قبائل کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار اتحادی افواج کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ اقدام سے عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے صوبے الحدیدہ میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی اتحاد کی گولہ باری سے متعلق اس جارح اتحاد کے اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ دھرنا، مظاہرین کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی اتحاد کے اس وحشیانہ جرم کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی سے یمن میں سعودی اتحاد کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے میں اور زیادہ شہ ملے گی۔

اس بیان میں یمن پر جارحیت کے آغاز سے اب تک کے سعودی اتحاد کے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعے کی رات صوبے الحدیدہ کے الحوک علاقے میں شادی کی تقریب کے ایک مقام کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button