اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)لبنان

شہید سلیمانی نے اسرائیل کے خلاف پتھر پھینکنے کے بجائے راکٹ برسانے کا درس دیا

شیعیت نیوز: لبنان میں علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے شہید قاسم سلیمانی کے فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں قابل فخر اور مایہ ناز کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف پتھر پھینکنے کے بجائے راکٹ برسانے کا درس دیا۔

انھوں نے شہید قاسم سلیمانی کی طرف سے فلسطینیوں کی بے دریغ حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے قابل فخر اور مایہ ناز کمانڈ شہید میجر جنرل سلیمانی نے امریکہ کے بڑے مشرق وسطیٰ کے منصوبہ کو بھی ناکام بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے گول میز کانفرس کا انعقاد

شیخ ماہر حمود نے فلسطین، لبنان ، شام اور عراق میں شہید میجر جنرل سلیمانی کے تعمیری اور مزاحمتی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کی بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں مخلصانہ کوششیں تاریخ کے صفحات پر جلی حروف میں باقی رہیں گے۔

انھوں نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی تنظیموں کے اندر مزاحمت، اتحاد ، اخلاص اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کیا ۔ شہید سلیمانی نے فلسطینیوں کے عسکری تجربات میں اضافہ کیا اور انھیں اسرائیل کے خلاف پتھر پھینکنے کے بجائے راکٹ برسانے کا درس دیا اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ فلسطینیوں نے کئی جنگوں میں اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سخت تپپڑوں کا انتظار ہے، کمال خرازی

شیخ ماہر حمود نے داعش کی عراق اور شام میں شکست کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے عراق اور شام ميں داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں بھی بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور انھوں نے شام کی ارضی سالمیت کے سلسلے میں بھی اپنا مخلصانہ اور عسکری کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button