دنیاشہید قاسم سلیمانی (SQS)

شہید قاسم سلیمانی کی یاد منانے کے حق کو چھینا نہیں جا سکتا، برطانوی اسلامی ادارہ

شیعیت نیوز:ایک ایسے وقت جب مغربی ممالک کے دباؤ کے تحت انصاف پسند تنظیموں اور اداروں نے شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی سالگرہ پر خاموش رہنے کا رویہ اپنایا ہے تو اس وقت ایک برطانوی اسلامی ادارہ نے اس بات پر زور دیا کہ شہید سلیمانی کی یاد منانے کے حق کو چھینا نہیں جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ’’اہل بیت کے مبلغین‘‘ کے عنوان کے تحت برطانوی اسلامی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی اور اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والی امریکی حکومت نے اپنے طرز عمل کی مذمت پر انصاف پسندوں اور قانون کی پیروی کرنے والوں کی آواز کو کو خاموش کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے مشن کو جاری رکھیں گے، عراقی عوام

برطانوی اسلامی ادارہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیکن ہم خطے میں قیام امن اور استحکام لانے سے متعلق ان شہیدوں کی یاد منانے کے حق پر زور دیتے ہیں اور ان کیخلاف افواہین پھیلانے والوں اور الزام لگانے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں او مغرور طاقتوں کو یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں نیلسن منڈیلا جیسے افراد پر دہشت گردی کا الزام لگایا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

اہل بیت کے مبلغین کے ادارے نے کہا کہ یہ حکومتیں، جو خود ہزاروں میل دور، غیرعدالتی قتل کا ارتکاب کرتی ہیں، کو کسی کی بھی مذمت کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لہذا ہم شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی یاد کو منانے کی عالمی مہم میں حصہ لیں گے اور اس حوالے سے ہم 3 سے 9 جنوری تک ہیشٹک WeRemember# کو استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button