اسرائیل کو تسلیم کرنے والے احمق ہیں سوائے خسارے کے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئےگا،علامہ راجہ ناصرعباس

01 جنوری, 2021 11:28

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظ اللہ کے تین روزہ دورہ سندھ کے دوران لاڑکانہ سٹی کے نجی ہوٹل میں ڈویژنل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے،مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلیمانی نے داعش کے قبضے سے عراقی آزادی پر خود کو قربان کر دیا ہے، ہادی العامری

انہوں نے کہا کہ ہم مہدوی دور کے پاسبان ہیں ہمیں مل کر ظہور امام ؑ کیلئے زمینہ سازی کو تیز کرنا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے احمق ہیں سوائے خسارے کے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئےگا، پاکستان میں بھی اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پست ترین لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی خادمین حرمین شریفین کوامت مسلمہ کےخلاف 290 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار فروخت کرنیکی منظوری

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی ، صوبائی رہنما علامہ علی انور جعفری، علامہ نقی حیدری، چوہدری اظہر حسن ،ضلعی رہنما مولانا محمد علی شر ، عبدالرزاق جلبانی و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

6:36 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔