مقبوضہ فلسطین

سال 2020ء کےدوران قابض صیہونی فوج کے غزہ پر 300 فضائی اور زمینی حملے

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء کےدوران قابض صیہونی فوج نےغزہ کی پٹی پر مختلف اہداف پر کم سے کم 300 فضائی اور زمینی حملے کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء‌کے دوران اسرائیلی فوج کےطیاروں نے مختلف سمتوں میں 1400 پروازیں کیں۔ ان میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کی 400 پروازوں کا ریکارڈ سامنے آیا جب کہ اسرائیل کے جاسوس طیاروں کی 35 ہزار کلو میٹر پروازیں ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء میں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے 80 راکٹ مار گرائے جو کہ مختلف علاقوں‌کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کا 93 فی صد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی نے داعش کے قبضے سے عراقی آزادی پر خود کو قربان کر دیا ہے، ہادی العامری

غزہ کی پٹی کے محاذ سے فلسطینیوں کی جانب سے 176 راکٹ داغے گئے۔ ان میں سے 90 فی صد کھلے علاقوں میں جا گرے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں سے 6 لاکھ 75 ہزار شیکل کی رقم لوٹی گئی جب کہ سال 2019ء میں فلسطینیوں کے گھروں سے لوٹی گئی رقم کی مالیت 9 لاکھ 72 ہزار تھی۔ سنہ 2018ء میں ایک ملین شیکل سے زیاہ کی رقم اور 541 ہتھیار قبضے میں لیے تھے۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے کئی شہروں اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہمات کے دوران فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

قابض  فوج نے گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں، خواتین اور بچوں‌کو زدو کوب کیا اور گھروں میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ تلاشی کے دوران کئی گھروں میں موجود نقدی اور زیورات بھی لوٹ لیے۔

قابض فوج کی تلاشی مہم کے خلاف فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور کئی مقامات پر قابض صیہونی فوج اور فلسطینیوں‌ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں‌ میں لوٹ مار بھی کی گئی۔ الخلیل شہر سے چار فلسطینی لڑکوں 15 سالہ ارام بسام بنات، عبداللہ حسین طافش، 16 سالہ ایوب دائو بنات، 16 سالہ یوسف دائود بنات  کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button