اہم ترین خبریںپاکستان

فخر ملت جعفریہ، شہید عسکری رضا ؒ کی شہادت کو 9 برس بیت گئے، اہلیہ بھی انصاف کی راہ تکتے جہاں فانی سے کوچ کرگئیں

بعد ازاں سانحہ کوئٹہ اور مستونگ کے خلاف ہونے والے تاریخی قومی وبین الاقوامی احتجاجی دھرنوں کا پیش خیمہ بھی شہید عسکری رضا کی شہادت پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کو قرار دیا جاتا ہے

شیعیت نیوز: فخر ملت ِ جعفریہ، شہیدِ بیداریَ ملت عسکری رضا ؒکوہم سے بچھڑے9برس بیت گئے،اپنے شوہر کے خون ناحق کا انصاف طلب کرتے کرتے ان کی اہلیہ بھی ایک ماہ قبل جہاں فانی سے کوچ کرگئیں،مگران کے قاتل تاحال آزاد اور قانون کی گرفتار سے باہر ہیں ۔ شہید عسکری رضا کوکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 31دسمبر 2011کو کراچی کے علاقے نیپا چورنگی گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پاکیزہ لہو سے ملت جعفریہ کے بےجان جسم میں بیداری کی نئی روح پھونکنے والے شہید عسکری رضا کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے ۔ شہید عسکری رضا کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کی شہادت نے نا فقط شیعیان پاکستان میں بلکہ بیرون ملک مقیم شیعیان حیدرکرارؑ میں بھی ایک نیا ولولہ اور نیا جوش پروان چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں بننے والی متنازع فلم ’’The Lady Of Heaven“ کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعیان حیدرکرارؑ کراچی نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہید عسکری رضا کے جسد خاکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہردو روزہ تاریخی دھرنا دیا سخت سرد موسم میں لاکھوں مومنین ومومنات کی اس عظیم استقامت نے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی بھرپور توجہ حاصل کی اور یہ تاریخی دھرنا اپنے بنیادی مطالبے یعنیٰ نامزد قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اختتام پذیر ہوااور انہیں 2 جنوری 2012 کو وادی حسینؑ میں آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد پرپوری قوم ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئےتجدید عہد کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

بعد ازاں سانحہ کوئٹہ اور مستونگ کے خلاف ہونے والے تاریخی قومی وبین الاقوامی احتجاجی دھرنوں کا پیش خیمہ بھی شہید عسکری رضا کی شہادت پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کو قرار دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں تاریخ کے یادگار دھرنے دیئے گئے اور ایک ظالم دہشت گردوں کی حامی بلوچستان حکومت کو سرنگوں ہونا پڑا اور بلوچستان میں گورنرراج کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہید عسکری کی حوصلہ مند اہلیہ اپنے خاوند کےقاتلوں کو کیفر کردار پہنچتا دیکھنے کی آرزو لئے ایک ماہ قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملیں لیکن ریاست انہیں ان کی زندگی میں انصاف فراہم نہ کرسکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button