ایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

ٹرمپ شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے کی سزا سے محفوظ نہیں ہوگا، ایرانی عدلیہ

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے میں ٹرمپ پہلا مجرم ہے جس نے خود ہی دنیا کے تمام لوگوں کے سامنے اس جرم کا اعتراف کیا ہے اور اسے اس حوالے سے استثنی نہیں دے سکتا۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پاسداران انقلاب فورس کے اعلی کمانڈر جنرل شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے معاملے کے قانونی تعاقب سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسی زخم ہے جو کبھی بھرتی نہیں اور ہم شہید سلیمانی کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں بننے والی متنازع فلم ’’The Lady Of Heaven“ کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

علامہ رئیسی نے شہید سلیمانی کو دہشت گردی کیخلاف مقابلہ کرنے کے ہیرو قرار دے دیا جن کا کردارعلاقے میں قیام امن و سلامتی سے متعلق نا قابل تردید ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ اس کے قتل کے مجرموں کو سزا دینے کا فرد جرم نہ صرف شہید کے اہل خانہ یا ایرانی قوم کا مطالبہ ہے بلکہ امت مسلمہ اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں کو امریکی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بات امریکی حکام کو شہید سلیمانی کے قتل میں ہونے والے جرائم کے لئے جوابدہ ہونے سے نہیں روک سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک امریکی خطے میں ہیں ، خطہ خوش نہیں ہوگا، ڈاکٹر حسن روحانی

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے میں ٹرمپ پہلا مجرم ہے جس نے خود ہی دنیا کے تمام لوگوں کے سامنے اس جرم کا اعتراف کیا ہے اور اسے اس حوالے سے استثنی نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button