اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب نے قطر کے آگے گھٹنے ٹیکے، خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں دعوت

شیعیت نیوز: اقتدار اور طاقت کے نشے میں چور آمر، بعد میں پشیمان ضرور ہوتے ہیں۔کسی چھوٹے ملک کو کمزور سمجھ کر زبردستی اپنی بات منوانے والوں کو آخر میں پشیمان ہونے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ ایسا ہی منظر سعودی سعودی عرب اور قطر کے درمیان نظر آیا۔ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب نے قطر کو دعوت دی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز نے امیر قطر شیخ تمیم کو دعوت نامہ ارسال کرکے ان سے خلیج تعاون کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

اس سے پہلے سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے اور اس چھوٹے سے عرب ملک پر پابندیاں عائد کرکے اس ملک کا محاصرہ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: مستعفی حکومت کے وزراء کو نشانہ بناکر ہوا دھماکہ، 135 ہلاک و زخمی

یہ کام صرف سعودی عرب نے نہیں کیا تھا بلکہ اس کے اتحادی ممالک متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے بھی اس کام میں ریاض کا ساتھ دیا تھا۔

قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک نے اس سے تعلقات استوار کرنے کے لئے 13 شرطیں رکھیں تھی تاہم قطر نے ان شرطوں کو کوئی اہمیت نہیں دی تھی۔

قطر پر پابندیاں عائد کرنے کے مسئلے کو ساڑھے تین سال کا وقت ہو گیا ہے تاہم قطر نے ان عرب ممالک کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سعودی عرب کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ چھوٹے ممالک پر اس کا رعب اور دبدبہ اب چلنے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے شاہ سلمان کی جانب سے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے گلف کو آپریشن کونسل کے رہنماؤں کو تنظیم کے 41 ویں سربراہی اجلاس کے لیے باضابطہ طور پر مدعو کر لیا۔

یہ اجلاس آئندہ برس 5 جنوری کو ریاض میں منعقد ہوگا، عرب نیوز کے مطابق یہ دعوت نامے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الفالح الحجراف نے ارسال کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button