یمن

یمن: مستعفی حکومت کے وزراء کو نشانہ بناکر ہوا دھماکہ، 135 ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: یمن کی مستعفی حکومت کے وزراء کے عدن ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی شدید دھماکہ ہوا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے وزراء کا گروہ جیسے ہی عدن ہوائی اڈے پر پہنچا اسی وقت وہاں شدید دھماکہ ہوا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی اتحاد کے خلاف ہم آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے، یمنی وزیر دفاع

اس رپورٹ کی بنیاد پر عدن ایئر پورٹ کے اندر بھی جھڑپیں ہوئی ہیں حالانکہ یہ رپورٹ آئی ہے کہ عدن ایئر پورٹ پر پہنچنے والے یمنی حکومت کے وزراء کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعدوزیراعظم معین عبدالملک سعید سمیت کابینہ کے دیگر وزراء کو بحفاظت ائیرپورٹ سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے الزامات عائد کئے ہیں کہ ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ دار تحریک انصار اللہ ہے۔

اس الزام کے جواب میں تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ عدن ایئرپورٹ پر ہوئے حملے کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ الزامات تکراری ہیں۔

واضح رہے کہ منصور ہادی کی قیادت والی یمن کی مستعفی حکومت کی کابینہ نے سنیچر کو سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں حلف برداری کی تھی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کی حکومت اور علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے درمیان مل کر حکومت چلانے کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد کابینہ کے ارکان سعودی عرب سے واپس آرہے تھے۔ ایس ٹی سی جنوبی یمن کی آزادی کیلئے تحریک چلاتی رہی ہے، تاہم حوثی مجاہدین کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button