مشرق وسطی

شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل کا حملہ ناکام، میزائل تباہ

شیعیت نیوز: شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق رات کے اندھیرے میں ملکی ایئرڈیفنس سسٹمز نے دارالحکومت دمشق کی فضائی حدود کے اندر چند ایک اہداف کو نشانہ بنا کر ہوا میں تباہ کر دیا ہے جو دراصل اسرائیلی میزائل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی متحدہ مزاحمتی محاذ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں شروع، اسرائیل کی نیند حرام

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے شامی عوام پر ہونے والے میزائل حملوں کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہتا ہے جبکہ ہونے والے اکثر حملوں کو شامی ایئرڈیفنس سسٹمز کے ذریعے ناکام بنا دیا جاتا ہے۔

دوسری طرف شامی حکومت بھی بارہا اعلان کر چکی ہے کہ داعش سمیت شامی عوام کے خلاف برسرپیکار عالمی دہشت گردوں کو اسرائیل کی کھلی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکر علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button