مشرق وسطی

بحرین: جمعیت الوفاق کے سربراہ کی گرفتار کے خلاف مظاہرے

شیعیت نیوز: بحرین کے عوام نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو چھے سال پورے ہونے پر آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

اللؤلؤ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

بحرینی عوام نے ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی جیل سے شیخ علی سلمان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی کٹھ پتلی عدلیہ نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان پر اٹھائیس دسمبر دوہزار چودہ کو قطر کے لئے جاسوسی کا جھوٹا الزام عائد کر کے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ شیخ علی سلمان کے خلاف اس جھوٹے الزام اور کٹھ پتلی عدلیہ کے حکم کے خلاف علاقائی و عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا وجود ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ ہے اور یہی اسکی پہچان ہے، علامہ ساجد نقوی

آل خلیفہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ظالمانہ عدالتی فیصلے اور برسوں تک کی سزائے قید انقلابی تحریک کا راستہ بند نہیں کر سکے گی جو کئی عشرے قبل شروع ہو چکی ہے۔

بحرین میں ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سن دوہزار گیارہ سے اس ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی حامی تنظیمیں برسوں سے آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کی سرکوبی کی پالیسی کی مذمت اور ملک کے سیاسی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، جمعیت الوفاق کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان اور دو سابق ارکان پارلیمنٹ شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے جیسے بیہودہ الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button