اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی اتحاد کے خلاف ہم آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے، یمنی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے مقابلے میں ہم آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے۔

یمنی وزیر دفاع  کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے ہم جارح طاقتوں کے مقابلے میں مزاحمت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی میراث اسرائیلی قبضے کے تسلسل کی اجازت نہیں دے گی، زینب سلیمانی

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ناصر العاطفی کا کہنا تھا کہ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک اب اس مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہم سعودی اتحاد کے مقابلے میں فتحیاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم، غلام رسول ربانی کو سنگین سزاسنادی گئی

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الفرح علاقے پر 3 مرتبہ جبکہ آل ابو جبارہ وادی پر 2 مرتبہ حملے کئے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سرحدی فورسز نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ میں فائرنگ کر کے ایک یمنی باشندے کو شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی کا قتل کرکے امریکہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ ممالک کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کے باعث اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

یمنیوں کی سخت مزاحمت کی وجہ سے سعودی عرب اس ملک میں اپنے مد نظر اہداف کو حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button