مقبوضہ فلسطین

صیہونی نسل پرستی، فلسطینی قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے سے انکار

شیعیت نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکام نے نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں‌کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ جیلوں میں قید یہودیوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوھانا نے کل ہفتے کے روز ہدایات جاری کی ہیں کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کرونا ویکسین نہ دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین صرف یہودی قیدیوں کو دی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین صرف حکومت کی منظوری سے دی جائے گی۔ حکومت جس کوچائے گی اسے ویکسین دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں‌ کو کرونا ویکسین نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پرہمارا موقف واضح اور دوٹوک ہے، اُس پر ہم کل بھی قائم تھے اورآج بھی قائم ہیں، شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ جب تک قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی سرکاری سطح پر منظوری نہیں دی جاتی اس وقت تک جیلوں میں قید فلسطینیوں کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں میں سے اب تک 140 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے ان قیدیوں کے علاج معالجے میں بھی لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی کمیشن برائے امور اسرائے فلسطین کے چیئرمین قدری ابوبکر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کو بھی جلد ہی کرونا ویکسین لگا دی جائے گی جبکہ لبنانی ’’الاخبار‘‘ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینی حکام سے ملاقات میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کر دیا جائے تو اسرائیل، فلسطین میں کورونا ویکسین درآمد کئے جانے کی اجازت دے دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button