عراق

داعش کے خاتمے میں شہید سلیمانی اور ابو المہندس کا اہم کردار ہے ، ہادی العامری

شیعیت نیوز : عراق میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں انہوں نے اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔

عراق میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کو داعش دہشت گرد وں سے آزاد کرانے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا اور اسی راہ میں اپنی جان بھی نچھاور کردی۔

ہادی العامری نے عراق سے داعش دہشت گرد گروہ کو ختم کرنے کیلئے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی خدمات کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی استکبار کی نیندیں حرام کیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء، مزاحمت کا مسلمہ حق ہے، عصائب اہل الحق

دوسری جانب امریکہ نے ان عراقی گروہوں کو میدان سے دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جنہوں نے داعش کو شکست دی تھی۔

گزشتہ ہفتے اتوار کو امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنا کر بغداد کے گرین زون علاقے پر کچھ راکٹ فائر ہوئے تھے۔ حالانکہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم یہ حملہ، عراق کے مزاحمتی گروہوں کے خلاف ایک ہتھکنڈے کے طور پر بدل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی عرب کے اتحادیوں کی ناک رگڑ دی گئی ہے، محمد ناصر العاطفی

یہی مسئلہ اب مصطفی الکاظمی کی حکومت اور مزاحمتی گروہوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ بن چکا ہے۔

اس سے پہلے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور وزیر داخلہ عثمان الغانمی اس حملے سے متعلق کچھ افراد کی گرفتاری کی بات کہہ چکے ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں عراق کے ایک مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق ارکان بھی شامل ہیں۔

یہ مسئلہ حکومت اور مزاحمتی گروہ کے درمیان شدید کشیدگی میں بدل گیا ہے۔ اپنے ساتھیوں کی گرفتاری سے ناراض عصائب اہل الحق کے ارکان نے بغداد میں انٹلیجنس شعبے کی عمارت کا محاصرہ کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button