شہید قاسم سلیمانی کے خلاف سوشل میڈیا پابندیوں کا توڑ، قاسم سلیمانی کو SQS لکھا جانے لگا

شیعیت نیوز : شہید قاسم سلیمانی کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پابندیوں کا توڑ نکال لیا، شہید قاسم سلیمانی کو ایس کیو ایس(SQS) لکھا جانے لگا۔
شہید قاسم سلیمانی کی زندگی میں ان سے خوف زدہ امریکی و اسرائیلی دہشتگرد ان کی شہادت کے بعد بھی خوف میں مبتلا ہیں۔ سوشل میڈیا پر شہید قاسم سلیمانی سے متعلق مواد کوحذف کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ڈیز کو بلاک کیا جانے لگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسم سلیمانی، ایک عظیم کمانڈر
شہید قاسم سلیمانی کے چاہنے والوں نے پابندیوں کا توڑ نکالتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو ایس کیو ایس (SQS)لکھنا شروع کردیاتاکہ شہید کے افکار کو زندہ رکھا جاسکے۔
تمام قارئین سے گزارش ہے کہ وہ شہید کی برسی کے موقع پر ان کے افکار کو زندہ کریں اور شہید سے متعلق مواد کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
واضح رہے کہ اہلبیتؑ کے حرم کا دفاع کرنے والےسردار قاسم سلیمانی کو عالمی دہشتگرد امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ پر اپنی دہشگردی کا نشانہ بناتے ہوئے 3 جنوری 2020 کو ان کے رفقاء سمیت شہید کردیا تھا۔