ایران

ایران میں جیش الظلم کےاہم دہشت گرد کو پھانسی دیدی گئی

شیعیت نیوز:ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں کوہ بیرک کے واقعہ کے دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے اہم دہشت گرد کو پھانسی دیدی گئی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے کوہ بیرک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دو جوانوں کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کرنے والے دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے اہم دہشت گرد عبدالحمید میربلوچ‌ زھی کو آج صبح پھانسی دیدی گئی۔

واضح رہے کہ 9 اپریل 2015 کو ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے خاش اور سوران کے قریب کوہ بیرک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دو جوانوں کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : قائد اعظم ؒ کے یوم ولادت پران کی اولادوں کا لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے ان کے مزار پر احتجاج

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پرآمادہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایڈمرل تنگسیری نے تنب بزرگ اور تنب کوچک جزیروں کے دورے کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ ملک کی سلامتی اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے ہر لحاظ سے آمادہ ہے اور خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر ایرانی سپاہ کی قریبی نظر ہے۔

انھوں نے کہا کہ میدانی حقائق اس بات کا مظہر ہیں کہ ایران کی مسلح افواج ملک سلامتی اور بحری، بری اور ہوائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے

یاد رہے کہ ایران نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انکے قاتلوں سے سخت انتقام لینے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ ایران کے سپوت بدستور اپنے کئے ہوئے وعدے پر قائم ہیں اور عنقریب اپنے ہر دل عزیز کمانڈر کا انتقام مجرمین سے لیں گے۔

سردار اسلام، سامراج دشمن استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو ایک سال ہونے والا ہے۔ ایران نے ہردل عزیر کمانڈر کے بزدلانہ قتل کے بعد سخت انتقام لینے کی یقین دہائی کرائی تھی اور اپنے اس وعدے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سپوت آج بھی قائم ہیں۔

گزشتہ ایک برس کے دوران ایران کے اعلیٰ حکام منجملہ رہبر انقلاب اسلامی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈر بارہا انتقام کے یقینی ہونے کا اعادہ کر چکے ہیں۔ ایران ایک مناسب موقع پر شہید قاسم کے قتل کے مجرمین کو انکے کیفر کردار تک پہونچانے کے لئے پر عزم ہے اور اس بات کو شہید کے قتل میں ملوث مجرمین بھی خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button