ایران

ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے ٹرمپ کو الزام تراشی کا کھیل کھیلنے پر انتباہ کیا

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہریوں کو خطرے میں ڈالنے سے ملک کے اندر تباہ کن ناکامیوں سے توجہ نہیں ہٹ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ ظریف نے امریکی سابق صدر باراک اوباما پر ایران کے خلاف حملہ کرنے کی کوششوں کے الزمات سے متعلق ٹرمپ کے کچھ ٹوئٹر پیغامات کا شئیر کیا۔

ٹرمپ نے 2012 میں ایک ٹوئٹ میں ریپبلیکنز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اوباما کو انتخابات جیتنے کے لئے جنگ شروع کرنے پر ایران کا کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ریپبلکن! محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آخری ایام میں صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

انہوں نے 2011 میں بھی ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اوباما انتخابات میں جیتنے کیلئے ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے پچھلے سو سالوں میں کسی خاص تباہی کی وجہ سے امریکہ کے مہلک ترین دنوں کا ایک انڈیکس شائع کیا۔

دسمبر 2020 کے نویں، دسویں اور سولہویں دن، امریکہ میں گذشتہ 100 سالوں میں سب سے زیادہ مہلک دن ہیں ، جن میں سے ہر ایک میں 3000 سے زیادہ افراد کورونا وبا سے دم توڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں عیسائی برادری کو نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد دی۔

محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں حضرت عیسیٰ (ع) کی یوم پیدائش اور نئے عیسوی سال کی آمد پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے دنیا کی عیسائی برادریوں کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرلیا۔

اس کے علاوہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایک پیغام میں عیسائی ممالک کے فوجی حکام اور عہدیداروں کو 2021 کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ حضرت عیسیٰ (ع) کے تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے پوری انسانیت کیلئے امن، انصاف اور کامیابی کے حصول کی فراہمی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button