اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے مغربی صوبے حماہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ناکام، کئی میزائل تباہ

شیعیت نیوز: اسرائیل نے کل رات شام کے مغربی صوبے حماہ پر میزائلی حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا۔

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مغربی صوبے حماہ کے شہر مصیاف کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔

شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ایماء پر عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے نکلنے والے مولانا فضل الرحمٰن عرف ڈیزل نے اپنی ہی 4 وکٹیں گرادیں

اسرائیل نے یہ میزائل لبنان کے شہر طرابلس سے داغے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

شام کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والی برطانیہ کی آبرزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی مصیاف میں فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ غالباً اسرائیل ان حملوں کا ذمہ دار ہے۔

شامی ٹی وی پر نشر کردہ ایک خبرمیں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کو ناکام کرنے کے لیے فضائی دفاع نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ و ایران اولین حلیف ہیں، شامی وزیر خارجہ

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے کے مطابق حملے سے قبل جنگی طیاروں کو لبنان کے اوپر پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

اسرائیل لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی علاقے سے شام پر متعدد بار فضائی حملے کرچکا ہے۔ اسرائیل نے شام پر درجنوں فضائی حملوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button