اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ حقوق کی توانا آواز علی رضا عابدی کی شہادت کو ۲ برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ و رانہ امور اور بیرونی و اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی افواج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور مسلسل اشتعال انگیز اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پوری قوم کی حمایت کے ساتھ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button