اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہاں ہم بھی منائیں گے عیسیٰؑ کی ولادت عیسائی بھی عزادارنِ حُسینؑ ابن علیؑ ہیں

شیعیت نیوز: شہید علامہ ناصر عباس کہا کرتے تھے کہ آج عیسائی جو نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت مناتے ہیں تو ہمارا حق ہے کے ان کو کرسمس مبارک کہیں کیونکہ ان عیسائیوں نے آل محمد(ص) کا حیا کیا مباھلہ میں اور جب پاک بیبیوں ص کو قید کر کے شام لایا گیا تو ایک عیسائیوں کی بستی آئی جنہوں نے مولا سجاد(ص) کو چوبیس چادریں دیں جو مسلمانوں نے اگلے موڑ پہ لوٹ لیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہم پر فرض ہے کہ ہم مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کریں کیونکہ انسان کا سب سے مشکل وقت غم کا ہوتا ہے جبکہ خوشیوں میں تو ہر کوئی شریک ہو جاتا ہے۔ دہائیوں سے روایت چلی آ رہی ہے کہ عراق کی مسیحی برادری یوم عاشورہ کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام پر حاضری دیتے ہیں اور انہیں ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جب وہ محرم الحرام میں ہمارے غم میں شریک ہوتے ہیں تو ہمیں بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے کیونکہ وہ ہمارے محسن ہیں۔ شیعہ قوم عیسائی مذہب کی احسان مند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button