ایران

پابندیوں کے دوران پورا ایران ایک بہت بڑی معاشی ورکشاپ بن گیا، حسن روحانی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے دوران پورا ملک ایک بہت بڑی معاشی ورکشاپ بن گیا جس میں سب سرگرم عمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز جمعرات کو تین صوبوں بشمول ایلام، مغربی آذربائیجان اور ہمدان میں تین پیٹروکیمیکل منصوبوں کے افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران کی قومی طاقت کے مظاہرہ کا دن ہے جس میں سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2100 روزہ جنگ یمن میں آل سعود کے جنگی جرائم

انہوں نے تمام شعبوں بالخصوص صنعتی میدان میں ایرانی قومی کی عظیم پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ پورا ملک ایک بہت بڑی معاشی ورکشاپ بن گیا ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایران کی قوم کبھی بھی دشمن سازشوں کے خلاف ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے آج کو ایک بہت خاص دن قرار دے دیا جس میں سخت معاشی پابندیوں کے دوران، تین صوبوں میں ایک ارب یورو کی مالیت پر مشتمل تین منصوبوں کا نفاذ کیا گیا۔

انہوں نے معاشی جنگ کے خلاف جد و جہد کرنے والے اور پیٹروکیمکیل منصوبوں کا نفاذ کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے 70 فیصد کا حصہ ملکی ساختہ اور ایرانی ماہرین اور نوجوانوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن پر ہم فخر کرتے ہیں۔

صدر روحانی نے ایرانی ماہرین کی کامیابیوں کو سامراجی طاقتوں پر ایک بہت بڑا نقصان قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی معاشی پابندیوں کا مقصد ایرانی قوم کو ان کی بنیادی مصنوعات کی فراہمی پر بڑی مشکل حالات میں ڈالنا تھا تا ہم ان کو شکست کا سامنا ہوا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف اس معاشی جنگ ختم ہونے والا ہے اور ایرانی عوام بھی اسی جنگ سے سرخ رو ہوکر نکل گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button