دنیا

ٹرمپ کے بال پکڑ کے نکال باہر کئے جانے کی منتظر ہوں، نینسی پلوسی

شیعیت نیوز: امریکی کانگریس کی سربراہ نینسی پلوسی نے ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے عزتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے بال پکڑ کر باہر نکالے جانے کے وقت کا انتظار کر رہی ہیں۔

پولیٹکو کے مطابق نینسی پلوسی نے اپنے زیر نظر کام کرنے والی ٹیم سے کہا کہ میں گھنٹے گن رہی ہوں کہ وہ کب باہر کئے جائيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان کا بال پکڑ کر، ان کے لٹل ہینڈس اور پیر پکڑ کر گھسیٹ کر نکالے جانے کا منصوبہ بنا رہی ہوں۔

ایک طرف منتخب صدر جو بائیڈن امریکیوں سے اتحاد اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی سفارش کر رہے ہیں وہیں نینسی پلوسی کے دل میں کچھ اور ہی ہے۔

نینسی پلوسی کے تازہ بیان سے ایک بار پھر یہ واضح ہو گیا ہے کہ ٹرمپ اور پلوسی کے درمیان لفظی جنگ بدستور جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان سے قرض کی جلدی واپسی کا مطالبہ کیوں کیا؟؟ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے سب بتادیا

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اکتوبر 2019 میں ہوئے اجلاس کے وقت سے گفتگو نہیں ہوئی ہے جس میں ٹرمپ نے پلوسی کو تیسرے درجے کی رہنما کہا تھا اور پلوسی نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ انہیں ٹرمپ کے دماغ کے صحت مند رہنے کی دعا کرنی ہوگی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دن گن رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کی چوری کو روکنے کے لئے تمامتر قانونی طریقوں کا سہارا لیں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ملک کے صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے اہم ریاستوں میں انتخابات میں دھاندلی اور ووٹنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کے لئے کورونا وائرس سے فائدہ اٹھایا ہے۔

ٹرمپ کے اس قسم کے بیانات ایسی حالت میں سامنے آ رہے ہیں کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج اور انتخابات میں الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی بنیاد پر جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان کیا جا چکا ہے اور بیس جنوری دو ہزار اکیس کو صدارت کے عہدے کی حلف برداری کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button