مشرق وسطی

شام: حلب کے الباب شہر میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملے

شیعیت نیوز: شام کے صوبے حلب کے الباب شہر میں ترکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے زیرکنٹرول علاقے میں ڈرون حملے ہوئے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق ہونے والے یہ دھماکے "الباب” کے نواحی علاقے "ترحین” میں ہوئے ہیں جہاں دہشت گردوں کی جانب سے چرایا گیا شامی تیل ذخیرہ کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے اس علاقے میں موجود آئل ریفائنری پر قبضہ کر رکھا ہے کہ جہاں وہ شامی کنوؤں سے چرائے گئے تیل کو صاف کر کے قابض امریکی فوج کے ہاتھوں بیچ ڈالتے ہیں جبکہ گذشتہ روز نامعلوم ڈرون طیاروں کی جانب سے دہشت گردوں کے آئل ڈپو پر متعدد حملے کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

شام کے مشرقی صوبے حلب میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ الباب شہر کے نواحی علاقوں میں بموں کے متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔ جن کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں کو بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکے ہوئے ہیں وہاں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر قابض ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں کی بمباری کے بعد اس علاقے میں ہولناک دھماکوں کی آواز سنائی دی اور فضا میں دھوئيں کے گہرے بادل چھا گئے، اس واقعے میں کسی فرد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ابھی یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یہ ڈرون حملے کس گروہ نے کئے ہيں، اس پہلے ہونے والے اسی طرح کے ڈرون حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ تاحال معلوم نہیں کہ یہ حملے کس فریق کی جانب انجام پائے ہیں تاہم قبل ازیں بھی ایسے ہی حملے کئے گئے تھے جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button