امریکہ کی رسوائی، اقوام متحدہ نے ممالک کو ایران سے تجارتی تعلقات قائم کرنے کاپیغام دے دیا

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایران پر لگائی گئی امریکی پابندیوں کو ٹھکراتے ہوئے تمام ممالک کو ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا پیغام دے دیا۔
انہوں نے تمام ملکوں اور علاقائی نیز بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں انجام دیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسمسلیمانی کے قتل کا امریکہ سے انتقام لیا جانا “حتمی” ہے، جنرل امیر حاجی زادہ
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے جامع، طویل المیعاد اور مناسب حل کا بہترین پروگرام ہے اور اس سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی میں بھی مدد ملے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی خودسرانہ علیحدگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے، جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ہٹائی جانے والی پابندیاں واشنگٹن کی جانب سے دوبارہ عائد کیے جانے کو ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی قرار دیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے خود کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے الگ کرلیا تھا جس کے بعد ایران پر مزید اقتصادی و تجارتی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں ۔