اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ لاپتہ عزادار علی حیدر کے والد ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال داخل، بیٹے کی رہائی کے منتظر

شیعیت نیوز : 6 سال سے لاپتہ شیعہ عزادار سید علی حیدر رضوی کے والد سید علمدار رضوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ۔

سید علی حیدر رضوی کے والد اپنے بیٹے کی رہائی کیلیے در در کی ٹھوکریں کھاتے رہےتاہم وہ اب تک اپنے نور نظر کی رہائی کی راہ تک رہے ہیں۔

آج صبح لاپتہ عزادار ید علی حیدر رضوی کے والد سید علمدار حسین رضوی ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال میں داخل کردیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں جب اسرائیل کو تسلیم ہی نہیں کرنا تو وہاں ہمارا وزیر جاکر کیا کرے گا؟ وزیر اعظم عمران خان

لاپتہ عزداروں کے اہل خانہ کی جانب سے آرمی چیف، وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے، آخر ان عزاداروں نے ایسا کونسا جرم کی ہے کہ ان کے والدین کی نگاہوں سے انہیں دور رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی لاپتہ عزاداروں کے والدین اپنے پیاروں کے انتظار میں ہسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ والدین اپنے نور نظر کو دیکھنے کی حسرت لیے اس دنیا سے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button