اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی غیر اعلانیہ نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں تین شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے سنہ 1948ء کی جنگ میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے شہر کفر قاسم میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ دونوں شہری اندرون فلسطین کے علاقوں میں غاصب صیہونیوں کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ نسل کشی کا تسلسل بتایا جاتا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 30 سالہ علی نشات بدروی کو کفر قاسم شہرمیں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو شاہراہ الطیبہ ۔ طولکرم پر جبارہ چوکی کے قریب پیش آیا۔ اس سے قچبد گھنٹے قبل اسی شہر میں ایک اور فلسطینی شہری نمر سلیمان کو شہید کردیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینیوں کو نامعلوم مسلح‌ افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے معاہدہ پر دبئی کے بنک الاسلامی کے بائیکاٹ کی مہم شروع

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے 46 سالہ نمر سلیمان اور 53 سالہ شخص کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں نمر سلیمان شہید اور دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔

صیہونیوں کی جاری غیر اعلانیہ نسل کشی کے نتیجے میں کل بدھ کے روز یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی شہری کو اغوا کے بعد بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ شہید فلسطینی کی لاش ایک یہودی کالونی کے اندر سے پھندے سے لٹکی پائی گئی ہے۔

بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے 37 سالہ عبدالفتاح محمد عبیات کو بیت لحم کے نواحی علاقے ھندازہ سے اغوا کیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

بعد ازاں اس کی لاش جنوبی بیت المقدس میں قائم ’’گیلو‘‘ یہودی کالونی سے ملی جہاں کے گلے میں رسی ڈال کر اسے لٹکایا گیا تھا اور اس کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات موجود ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید کے اہل خانہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عبیات کو یہودی دہشت گردوں نے اغوا کے بعد بے دردی کے ساتھ شہید کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبیات کا کسی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا۔ اسے یہودی دہشت گردوں نے محنت مزدوری کرنے کی پاداش میں تشدد کر کے شہید کیا ہے۔

خیال رہے کہ ’’گیلو‘‘ یہودی کالونی کے بیشتر آباد کار حریدیم نامی یہودی مذہبی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں کینیڈا، روس اورآسٹریلیا سے لایا گیا ہے۔

مذکورہ یہودی کالونی میں آبادکاروں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے۔ سنہ 2016ء کے بعد اس کالونی میں 29 بار توسیعی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ فلسطین کے نواحی علاقے وادی کریمزون کے ایک بڑے حصے کو اس کالونی کاحصہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button