عراق

عراقی فوج کی بڑی کارروائی، داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد

شیعیت نیوز: عراق کی فوج نے کل ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے نشر و اشاعت کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق عراق کی فوج کے خصوصی آپریشنل بریگیڈ نے تیل سے مالا مال علاقے بالکانہ کے کوہستانی علاقے میں جو صوبہ کرکوک میں واقع ہے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور بموں کو ناکارہ بنا نے کے ساتھ ساتھ علاقے کو داعش دہشت گردوں کے باقیات سے پاک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میرا رول ماڈل شبیہ رسول شہزادہ علی اکبرؑ ہیں، شعیب اختر نے اپنی زندگی کا اہم راز بتادیا

ادھر صوبہ الانبار میں عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ایک کمانڈرقطری العبیدی نے کہا ہے کہ اس صوبے کے الحسینیات نامی علاقے میں داعش کے 3 ٹنلوں کو تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔

عراقی فوج اور رضاکار عوامی فورس حشد الشعبی نے اب تک عراق کے مختلف علاقوں سے داعش کے دہشت گرد گروہوں کا صفایا کرنے کے لئے متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

عراقی فورسز نے ایران کی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق کے صوبہ الانبار کے شہر راوہ میں داعش کے آخری ٹھکانے کو تباہ کرنے کے بعد عملی طور پر عراق میں داعشی تسلط کے خاتمہ کا اعلان کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عناصر عراق کے بعض علاقوں میں اب بھی روپوش ہیں جو اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشت گردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button