اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی یاری، کورس سے اسرائیل اور ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد حذف !

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے کورس سے یہودیت مخالف اور ہم جنس پرستی کے خلاف مواد حذف کردیا گیا۔ دوسری طرف سعودی عرب نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے قتل کے درپے ہیں۔

صیہونی حکومت کے تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق یہودیوں، عیسائیوں یا ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد کو درسی کتب سے حذف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی تحقیقاتی مرکز نے جو ساری دنیا میں درسی کتب ميں شامل نصابی مواد کی نگرانی کرتا ہے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نےعیسائيوں، یہودیوں یا ہم جنس پرستوں کے خلاف جتنا بھی نفرت انگيز مواد موجود ہے اسے اسکولوں کے نصاب سے حذف کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کو ایران و شام کے تعاون سے آزاد کرایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر محمود الزھار

ٹائم میگزین کے مطابق سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں جہاد و شہادت سے مربوط مواد کو بھی جسے اسلام دشمنوں کے خلاف اقدامات سے تعبیر کیا جاتا ہے حذف کردیا گيا ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے صیہونی تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے بارے میں ٹائم میگزین کے ساتھ اپنے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور جہاں تک ممکن ہوگا یہ عمل جاری رہے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے قتل کے درپے ہیں۔ یہ انکشاف شیخ زکزکی کے وکیل اسحاق آدم اسحاق نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق آدم نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے قتل کے مقصد سے امریکہ، غاصب صیہونی ٹولے اور سعودی عرب سے دسیوں لاکھ ڈالر حاصل کئے ہیں۔

علامہ زکزکی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی حالت بڑی تشویشناک ہو چکی ہے اور کسی قسم کی نئی معلومات شیخ زکزکی کے بارے میں موصول نہیں ہو پا رہی ہے اور وہ دوہزار پندرہ سے بدستور فوج کی نگرانی میں جیل میں قید ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button