اہم ترین خبریںمشرق وسطی

اسرائیل کو متحدہ عرب امارات سے یاری مہنگی پڑ گئی،بڑی خبر سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں عالمی وباء کے باعث عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 50 ہزار صیہونیوں نے امارات کا فضائی سفر کیا۔

شیعیت نیوز: اسرائیل کو متحدہ عرب امارات سے یاری مہنگی پڑ گئی۔اسرائیل نے امارات پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگادیا ۔250 اسرائیلی شہری متحدہ امارات سے واپسی پر آئسولیشن میںڈال دیئے گئے۔ 26 کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،چوبیس گھنٹوں کے دوران 3ہزار نئے کورونا مریضوں کے اس وبائی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں عالمی وباء کے باعث عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 50 ہزار صیہونیوں نے امارات کا فضائی سفر کیا۔

معروف امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی جانب سے شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث عائد کردہ سفری پابندیوں کے باوجود گزشتہ 12 روز (دو ہفتوں ) کے دوران صیہونی ریاست کے 50 ہزار باشندوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی تحویل سے فرارسانحہ آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ احسان اللہ احسان تاحال آزاد

رپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ 30ہزار صیہونیوں نے امارات کے شہر دبئی کا رخ کیا جبکہ دبئی کے بعد امارات کا دارالحکومت ابو ظہبی رہا جہاں سب سے زیادہ اسرائیلیوں نے وزٹ کیا اس موقع ہر گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا کے موقع پر روشنیوں سے چراغاں بھی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب مشہور اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں متحدہ عرب امارات کو قصور وار قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دبئی سے گذشتہ ہفتے اسرائیل واپس آنے والے 250 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک 26 مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button