یمن

یمن میں امن قائم ہونے کی صورت میں ہی جارح ملکوں میں امن قائم ہوگا۔ انصار اللہ

شیعیت نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ جارح ملکوں کو اسی وقت تحفظ حاصل ہوگا جب یمن میں امن قائم ہو گا۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت بند ہونا، اس کا محاصرہ ختم کیا جانا اور علاقے میں قیام امن ہی جارح ملکوں کے مفاد میں ہے۔

محمد البخیتی نے یمن پر جارح اتحاد کے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی حکومت گھٹنے ٹیک کر ملک کی عزت و وقار کو خطرے میں نہیں ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: بصرہ میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ

دوسری جانب انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر یمن پر جارح سعودی عرب کے حملے جاری رہیں گے تو کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

انقلاب یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جارح سعودی اتحاد ایک طرف اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب مذاکرات کرنے کی خواہش بھی ظاہر کرتا ہے۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ عرب حکومتوں نے یمنی عوام کو قتل کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ اتحاد کر رکھا ہے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ امریکہ اپنی اتحادی عرب حکومتوں کی تحقیر و توہین اور انہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کو مکمل طور پر آزاد کرائے جانے کا وقت آ گیا، یمنی وزیر دفاع

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان، مراکش اور بھوٹان نے تل ابیب کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے سمجھوتہ کرلیا ہے ۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کو یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے جرائم میں شریک قرار دیا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے محاصرے پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کا محاصرہ اور اسی طرح صنعا ایئرپورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کا بند ہونا ایک ایسا جرم ہے کہ جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی، یمنی قوم کے حق میں سعودی اتحاد کا ظلم و جارحیت جاری رہنے کی راہ ہموار کرتی رہی ہے۔

اس درمیان متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے صوبہ شبوہ میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا ہے ۔

الخلیج آنلائن نے خبر دی ہے کہ جنوبی یمن کے صوبہ شبوہ میں بلحاف گیس تنصیبات میں تعینات متحدہ عرب امارات کے فوجیوں نے یمن کی مستعفی اور خود ساختہ منصور ہادی حکومت کی بحریہ کے اڈے کو مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button