اہم ترین خبریںعراق

عراق: بصرہ میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ

شیعیت نیوز: عراقی فوج نے بصرے میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بصرہ آپریشن کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شہر بصرہ میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا مقصد داعش کی باقیات اور مطلوبہ افراد کو گرفتار کرنا ہے ۔

بصرہ آپریشن کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں فوج، پولیس، علاقے کی بارڈر سیکورٹی فورس، سیکورٹی و انٹیلیجنس ادارے اور رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی تحویل سے فرارسانحہ آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ احسان اللہ احسان تاحال آزاد

درایں اثنا عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کے بلد علاقے میں متعدد کارروائیاں کر کے داعش کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذلت آمیز شکست کے باوجود عراق کے جنوبی، شمالی اور مشرقی علاقوں میں داعش کی باقیات اب بھی موجود ہیں۔

عراقی فوج اور رضاکار عوامی فورس حشد الشعبی نے اب تک عراق کے مختلف علاقوں سے داعش کے دہشت گرد گروہوں کا صفایا کرنے کے لئے متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

عراق میں داعش کی شکست اور اس کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے عناصر صوبہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی شہریوں اور سیکورٹی دستوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو6برس بیت گئے، 144خاندان تاحال انصاف کے متلاشی

عراقی فورسز نے ایران کی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق کے صوبہ الانبار کے شہر راوہ میں داعش کے آخری ٹھکانے کو تباہ کرنے کے بعد عملی طور پر عراق میں داعشی تسلط کے خاتمہ کا اعلان کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشت گردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button