یمن

یمن کو مکمل طور پر آزاد کرائے جانے کا وقت آ گیا، یمنی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے جارح ملکوں کے مقابلے میں یمن کی استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو ہر طرح سے آزاد کرائے جانے کا وقت آگیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے یمن کی خود مختاری اور آزادی کے لئے جدوجہد کے آغاز اور اس ملک کے مقبوضہ علاقوں سے غاصب قوتوں کے غیر مشروط انخلا اور علاقے میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والا سعودی اتحاد، اس وقت شکست و انتشار کا شکار ہے اور اس اتحاد کو اپنے ہر مقصد میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے لیے لالچ اور دباؤ کا سامنا ہے، سابق سربراہ خالد مشعل

انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اور صیہونی حکومت کے فیصلوں پر عمل اور ان فیصلوں کی حمایت کرنے والے ملکوں کو جان لینا چاہئے کہ یمنی قوم، دشمنوں اور سازباز کرنے والے ملکوں کے مقابلے میں مکمل ڈٹی ہوئی ہے اور وہ تمام سازشوں کو خاک میں ملانے کے لئے اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھے گی۔

یمنی وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے یمن کے جدید ترین دفاعی ہتھیاروں کی تیاری میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایسے اسلحے موجود ہیں کہ جنھیں دشمن ممالک کے ہتھیار ناکام بنانے کی توانائی نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی تیاریاں، منتظمینِ جلسہ اور اہل خانہ کی رہبرانقلاب سے ملاقات

یمن کی حکومت نے اپنے ملک کے جاری محاصرے اور یمن پر سعودی اتحاد کی مسلسل وحشیانہ جارحیتوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو بارہا شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کے باعث اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button